Muhabbat Zinda Rehty hai
مسافر تو بچھڑتے ھیں ، رفاقت کب بدلتی ھے
مھبت زندہ رھتی ھے ، مھبت کب بدلتی ھے
تمھی کق چاھتے ھیں ھم، تمھی سے پیار کرتے ھیں
یھی برسوں سے عادت ھے، یے عادت کب بدلتی ھے
تمھیں جو یاد رکھا ھے، یھی اپنی عبادت ھے
عبادت کرنے والوں کی عبادت کب بدلتی ھے
کلی کا پھول بننا اور بکھر جانا مقدر ھے
یھی قانون فطرت ھے ، سو فطرت کب بدلتی ھے
جو دل پر نقش ھو جائے، نگاھوں میں سمٹ آئے
علامت ھے یے چاھت کی، تو چاھت کب بدلتی ھے
پرانے زخم کو احمد بھلا دینا ھی اچھا ھے
اگر چاھے نہ خود کوئی تو قسمت کب بدلتی ھے
hmm dats really nyc janab mujhay bohat achi lagi hy app ki ghazal
ثمینہ راجہ کی خوب صورت نظمیں
وہ ستارہ ساز آنکھیں
وہ ستارہ ساز آنکھیں
مجھے دور سے جو دیکھیں
تو مرے بدن میں جاگے
کسی روشنی کی خواہش
کسی آرزو کا جادو
کسی حسن کی تمنا
کسی عشق کا تقاضا
مرے بےقرار دل کو
بڑی خامشی سے چھو لے
کوئ نرم رو اداسی
کوئ موج زندگی کی
کوئ لہر سر خوشی کی
کوئ خوش گوار جھونکا
اسی آسماں کے نیچے
اسی بے کراں خلا میں
کہیں ایک سرزمیں ہے
جو تہی رہی نمی سے
رہی روشنی سے عاری
رہی دور زندگی سے
نہیں کوئ اس کا سورج
نہ کوئ مدار اس کا
اسی گمشدہ خلا سے
کسی منزل خبر کو
کسی نیند کے سفر میں
کسی خواب مختصر میں
کبھی یوں ہی بے ارادہ
کبھی یوں ہی اک نظر میں
جو کیا کوئ اشارہ
وہ ستارہ ساز آنکھیں
مجھے کر گئيں ستارہ
آشوب
کیا آہ بھرے کوئ
جب آہ نہیں جاتی
دل سے بھی ذرا گہری
اور عرش سے کچھ اونچی
کیا نظم لکھے کوئ
جب خواب کی قیمت میں
آدرش کی صورت میں
کشکول گدائ کا
شاعر کو دیا جائے
اور روک لیا جاۓ
جب شعر اترنے سے
بادل سے ذرا اوپر
تاروں سے ذرا نیچے
کیا خاک لکھے کوئ
جب خاک کے میداں پر
انگلی کو ہلانے سے
طوفان نہیں اٹھتا
جب شاخ پہ امکاں کی
اس دشت تمنا میں
اک پھول نہیں کھلتا
رہوار نہیں رکتے
موہوم سی منزل پر
آنکھوں کے اشارے سے
اور نور کی بوندوں کی
بوچھاڑ نہیں ہوتی
اک نیلے ستارے سے
جب دل کے بلاوے پر
اس جھیل کنارے پر
پیغام نہیں آتا
اک دور کا باشندہ
اک خواب کا شہزادہ
گلفام، نہیں آتا
بستی میں کوئ عورت
راتوں کو نہیں سوتی
جاگی ہوئ عورت کی
سوئ ہوئ قسمت پر
جب کوئ بھی دیوانہ
بے چین نہیں ہوتا
دہلیز کے پتھر سے
ٹکرا کے جبیں اپنی
اک شخص نہیں روتا
جب نیند کے شیدائ
خوابوں کو ترستے ہیں
اور دیکھنے کے عادی
بینائ سے ڈرتے ہیں
رہ رہ کے اندھیرے سے
آنکھوں میں اترتے ہیں
آنکھوں کے اجالوں سے
ان پھول سے بچوں سے
کہہ دو کہ نہ اب ننگے
پاؤں سے چلیں گھر میں
اس فرش پہ مٹی کے
اب گھاس نہیں اگتی
اب سانپ نکلتے ہیں
دیوار سے اور در سے
اب نور کی بوندوں سے
مہکی ہوئ مٹی میں
انمول اجالے کے
وہ پھول نہیں کھلتے
اب جھیل کنارے پر
بچھڑے بھی نہیں ملتے
بستی میں کوئ عورت
راتوں کو نہیں سوتی
اور جاگنے والوں سے
اب نظم نہیں ہوتی
کیا نظم لکھے کوئ
جب جاگنے سونے میں
پا لینے میں،کھونے میں
جب بات کے ہونے میں
اور بات نہ ہونے میں
کچھ فرق نہ رہ جاۓ
کیا بات کرے کوئ
***
***
آنکھیں جو کھلیں تو
اب یاد نہیں کہ شہر جاں میں
وہ کیسی عجب ہوا چلی تھی
جو مجھ کو مری ہی زندگی سے
اس سمت اڑا کے لے گئ تھی
پاؤں کے تلے تھی دھند گویا
اور سر پہ سنہری چاندنی تھی
آنکھوں میں عجیب سی تھی ٹھنڈک
چہرے پہ گل آب کی نمی تھی
کچھ دور ستار بج رہا تھا
یا وجد میں کوئ بانسری تھی
آہستہ سے میرا نام لے کر
اک شخص نے کوئ بات کی تھی
آنکھیں جو کھلیں تو میں نے دیکھا
میں کوچۂ عشق میں کھڑی تھی
***
بارش میں پہاڑ کی ایک شام
بہت تیز بارش ہے
کھڑکی کے شیشوں سے بوچھاڑ ٹکرا رہی ہے
اگر میز سے سب کتابیں ہٹا دوں تو چائے کے برتن رکھے جا سکیں گے
یہ بارش بھی کیسی عجب چیز ہے
یوں بیک وقت دل میں خوشی اور اداسی کسی اور شے سے کہاں
تم جو آؤ تو کھڑکی سے بارش کو اک ساتھ دیکھیں
ابھی تم جو آؤ تو میں تم سے پوچھوں کہ دل میں خوشی اور اداسی
مگر جانتی ہوں کہ تم کیا کہو گے:
مری جان
اک چیز ہے تیز بارش سے بھی تند
جس سے بیک وقت ملتی ہے دل کو خوشی اور اداسی
محبت
مگر تم کہاں ہو؟
یہاں سے وہاں رابطے کا کوئ بھی وسیلہ نہیں ہے
بہت تیز بارش ہے اور شام گہری ہوئ جا رہی ہے
نجانے تم آؤ نہ آؤ
میں اب شمع دانوں میں شمعیں جلا دوں
کہ آنکھیں بجھا دوں؟
***
کیا مرے خواب مرے ساتھ ہی مر جائیں گے
ساز خاموش کو چھوتی ہے ـــــــ ذرا آہستہ
ایک امید ـــــ کسی زخمہء جاں کی صورت
لب پر آتے ہیں دل و ذہن سے الجھے یہ سوال
کسی اندیشے کے مانند ــــ گماں کی صورت
ذہن کے گوشہء کم فہم میں سویا ہوا علم
جاگتی آنکھ کی پتلی پہ ــــــ نہیں اترے گا
ڈوب جائے گا اندھیرے میں وہ نادیدہ خیال
جو چمکتاـــــــ تو کسی دل میں اجالا کرتا
جسم پر نشّے کے مانند ـــــــــ تصوّر کوئی،
دل میں تصویر مجسّم کی طرح کوئی وصال
دفن ہو جائے گا اک ٹھہرے ہوئے پانی میں
میری آنکھوں کی طرح عشق کا یہ ماہ جمال
ایک ہی پل میں بکھر جائے گا شیرازہء جاں
ایک ھی آن میں کھو جائے گی لے ہستی کی
عمر پر پھیلی ــــــ بھلے وقت کی امید جو ہے
ایک جھٹکے سے یہ دھاگے کی طرح ٹوٹے گی
کیا بکھر جائیں گے ـــــ نظمائے ہوئے یہ کاغذ
یا کسی دست ملائم سے ـــــــ سنور جائیں گے
کیا ٹھہر جائیں گے اس لوح پہ سب حرف مرے
یا مرے ساتھ ــــــــ زمانے سے گزر جائیں گے
میری آواز کی لہروں سے، یہ بنتے ہوئے نقش
کیا ہوا کی کسی جنبش سے، بکھر جائیں گے
زندہ رہ جائیں گے ـــــــــ تعبیر محبت بن کر
یا مرے خواب، مرے ساتھ ہی مر جائیں گے؟
***
زندگی کی ہنسی نے
زندگی کی ہنسی نے، مجھے ایک لمحے کو روکا،
مگر غم کا صحرا بہت دور تک
وقت کی آخری حد تلک پھیلتا تھا
کڑی دھوپ کی بیکراں وسعتوں میں
دریدہ،تپیدہ بدن- دشت کے راستوں میں
نمی کے لیے
راحت حسرت دائمی کے لیے
آنسوؤں کی ضرورت تھی
لیکن مئجھے زندگی کی ہنسی نے کہیں ایک لمحے کو روکا،
وہی ایک لمحہ – کہ جس میں ارادے بدلتے ہین
اور زندگانی کے رستے بدلتے ہیں
لمحہ- کہ جب رفتگاں کے بنائے ہوئے
سارے نقشے بدلتے ہیں
آئندگاں کے ستارے بدلتے ہین
***
میں تمہارے فسانے میں داخل ہوئی
شام کی ملگجی روشنی
راستوں کے کناروں پہ پھیلی ہوئی تھی
فضا، زندگی کی اُداسی سے لبریز اور زرد تھی
دُور تک ایک نیلے تسلسل میں بہتی ہوئی نم ہَوا
سرد تھی
آسماں نے زمیں کی طرف سر جُھکایا نہیں تھا
ابھی اختِرشام نے اپنا چہرہ دِکھایا نہیں تھا
کہ جب میں نے بیکار دنیا کے ہنگام سے اپنا دامن چُھڑایا
دلِ مضطرب کو دِلاسا دیا
آگے جانے کی جلدی میں
جنگل پہاڑ اور دریا
کسی کو پلٹ کر نہ دیکھا
کہیں وقت کی ابتدائی حدوں پر کھڑے
اپنے پتھریلے ماضی کی جانب
بس اک الوداعی اشارہ کیا
خواب کا ہاتھ تھاما
نئے عزم سے سر کو اُونچا کیا
اور تمہارے فسانے میں داخل ہوئی
شام کی ملگجی روشنی راستوں کے کناروں پہ
اُس پَل تھمی رہ گئی
زندگی کی اُداسی سے لبریز ساری فضا
دم بخود
اور ہَوا اپنے پاؤں پہ جیسے جمی رہ گئی
***
***