yadoon ka jhoonka
یادوں کا اک جھونکا آیا ھم سے ملنے برسوں بعد
پہلے اتنا رٰوئے نہیں تھے جتنا روٰئے برسوں بعد
لمحہ لمحہ گھر اجڑا ھے، مشکل سے احساس ہوا
پتھر آئے برسوں پہلے ، شیشے ٹوٹے برسوں بعد
آج ہماری خاک پہ دنیا رونے دھونے بیٹھی ھے
پھول ہوئے ہیں اتنے سستے جانے کتنے برسوں بعد
بھول بھی جاؤ کس نے توڑا، کیسے توڑا کیونکر توڑا
ڈھونڈ رھے ھو گلیوں میں کیا ، دل کے ٹکڑے برسوں بعد
دستک کی امید لگا کر کب تک یوں ہی آس میں جیتے
کل کا وعدہ کرنے والا ، ملنے آیا برسوں بعد
Share this:
Like this:
Be the first to like this post.
~ by abbascom on September 14, 2011.
Posted in Ghazal, Urdu Poetry
Tags: Barsoon baad, Duniya, Indian, Jeetay, Kal, kitnay, Muhabbat, Pakistani, Poetry, Ronay, Sad Urdu Poetry, Urdu, Urdu Adab, Urdu Poetry, Urdu shayri, محبت, Wada


پیاری غذل ھے۔ شاعر کون ھے؟
jon Aeliya